وزیراعظم گلگت بلتستان کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں:برجیس طاہر

چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس

چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس شروع کی جائے گی۔

وزیراعظم محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ اسے ملک کے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جا سکے۔

یہ بات امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے آج گلگت میں ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔

اجلاس میں گلگت بلتستان میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔گلگت میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے نلتر پن بجلی منصوبے کے چوتھے مرحلے کے لئے دو ارب روپے کی منظوری دی ہے تاکہ علاقے میں توانائی کی کمی پر قابو پایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس شروع کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store