گلگت میں نیب کے تفتیشی افسر عبدالماجد کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

گلگت میں نیب کے تفتیشی افسر عبدالماجد کے گھر پر حملہ،تفتیشی افسر حملے میں بال بال بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت میں نیب کے تفتیشی افسر عبدالماجد کے گھر پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی اور پھر گھر کو کیمیکل چھڑک کر آگ لگادی۔

نامعلوم افراد آگ لگانے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر عبدالماجد گلگت میں بڑے کرپشن کیسز کی تحقیقات کررہے تھے۔

install suchtv android app on google app store