گلگت :برفباری سے ضلع اسکردو ،گھانچے کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع

گلگت :برفباری سے ضلع اسکردو ،گھانچے کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع گلگت :برفباری سے ضلع اسکردو ،گھانچے کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع

گلگت بلتستان میں برفباری سے ضلع اسکردو اور گھانچے کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

راستےبندہونےکےباعث ناران اور کاغان میں چوبیس سے زائد سیاح پھنس گئے۔لورالائی میں کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ اور چترال میں لواری ٹنل تاحال بند ہے۔خیبرایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں برفباری نے نظام زندگی کو مفلوج کررکھا ہے۔خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے بازار میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی،حادثے میں دو بچے جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوئی۔

ایبٹ آباد،گلگت بلتستان،اسکردو،گھانچے،چترال،نوشکی اورچمن میں ہرجانب برف پھیلی ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان کےضلع گھانچے میں برف باری سے مختلف علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ گھانچے کا صوبے کے دیگر اضلاع سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے۔مسلسل برفباری کے باعث مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہے ۔ جبکہ دو بجلی کے پول گرنےسے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہے۔

لورالائی میں برف باری کے باعث کوئٹہ اورژوب قومی شاہراہ کئی گھنٹوں سے بند ہے۔ جس کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے،ایبٹ آباد میں برف باری کے باعث مختلف سڑکیں بند ہوگئی ہیں،شہری گھروں میں محصور ہیں جبکہ دور دراز کے علاقوں سے آنے والے سیاح بھی پھنس گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store