نلتر میں سعدیہ خان سکی کپ کا آغاز کر دیا گیا

گلگت سے 45 کلومیٹردور سیاحتی مقام نلتر میں سرمائی کھیل سکی کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں سعدیہ خان سکی کپ کا آغاز کر دیا گیا۔

پاک فضائیہ کے زیر اہتمام سکی چمپئین شپ میں پاک فضا ئیہ، سندھ، پنجاب، اور گلگت بلتستان کے 22 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی بیس کمانڈز ائیر بیس کالا باغ کسور عباس نقوی تھے۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کسور عباس نقوی نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کے صلاحیتوں کواُجاگر کرنے کے لئے سرمائی سکی گیم کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

پاکستان کے یوتھ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ان صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سکی کے کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

install suchtv android app on google app store