کئی ممالک دیا مر بھاشا ڈیم پرپیسہ لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں: خواجہ آصف

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کہتے ہیں کئی ممالک نے دیا مر بھاشا ڈیم پرپیسہ لگانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ جبکہ وفاقی وزیرکا کہنا ہے کہ کم وصولی اور بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی،دیگر علاقوں میں دو ہزار اٹھارہ تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے۔

آٹھ سو ستر میگا واٹ پیداواری صلاحیت کے سکھی کناری پن بجلی منصوبے کی تعمیر سے متعلق معاہدے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی ،معاہدے کے تحت چین سکھی کناری منصوبے کی تعمیر کے لئے ایک ارب اسی کروڑ ڈالرسرمایہ کاری کرے گا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا دیا میر بھاشا ڈیم کے لیے زمین حاصل کر لی گئی ہے،منصوبے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پانی کا ذخیرہ کرنے کی تعمیر اور دوسرے بجلی گھر کی تعمیر، انھوں نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ دیا میر بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز رواں سال شروع کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کریں گے،جن علاقوں میں بل ادا نہیں کئے جاتے اور بجلی چوری ہوتی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہو گی۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی نےکہاکہ نندی پورپاور پلانٹ رواں سال اپریل تک گیس پرمنتقل کردیاجائےگا،دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا آغاز رواں سال شروع کردیا جائے گا جبکہ نیلم جہلم منصوبے کی تعمیر رواں سال مکمل کر لی جائے گی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سکھی کناری پن بجلی منصوبہ سے دو ہزار بائیس تک آٹھ سو پچاس میگا واٹ پیداوار شروع ہو جائے گی۔

install suchtv android app on google app store