وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی حکومت سے تعاون جاری رکھے گی: چوہدری نثار علی خان

وفاقی حکومت  گلگت بلتستان کی حکومت سے تعاون جاری رکھے گی: چوہدری نثار علی خان فائل فوتو

وزیرداخلہ نے کہاکہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم کررکھا ہے ۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے گلگت بلتستان کی حکومت سے تعاون جاری رکھے گی ۔

انہوں نے یہ بات گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم کررکھا ہے ۔

ملاقات کے دوران امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

install suchtv android app on google app store