جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو کیپٹن شاہ خان سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک

 ہیرو کیپٹن شاہ خان ہیرو کیپٹن شاہ خان

جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو (ر) گروپ کپیٹن شاہ خان کو جنگِ آزادی کے دیگر ہیروز کے پہلو میں چنار باغ میں واقع یادگارِ شہداء کے قریب سپرد خاک کر دیا گیا۔

جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو (ر) گروپ کپیٹن شاہ خان کی نماز جنازہ معروف مذہبی اسکالر فدا علی ایثار نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں وزیراعلٰی گلگت بلتستان ، فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات ،بیس کمانڈر کالا باغ ،آئی جی پی ، ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان اسکاوٹس ، ہوم سیکرٹری ، صوبائی وزراء، اعلٰی سرکاری و عسکری قیادت سمیت عوام کی بڑی تعداد نےشرکت کی،، مرحوم شاہ خان کو فوجی اعزاز کے ساتھ یادگار شہداء چنار باغ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اس موقعے پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مرحوم کی عسکری اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

کیپٹن شاہ خان کا شمار جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ان عظیم ہیروز میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی جرات و بہادری سے ڈوگرہ فوج کو شکست دی اور اس خطے کا مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔

install suchtv android app on google app store