صاف پانی کی فراہمی حکومتی ذمہ دار ی ہے:حفیظ الرحمن

حفیظ الرحمن حفیظ الرحمن

وزیراعلیٰ کا جوتیال میں صاف پانی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد۔

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن نے منگل کے روز گلگت کے علاقے جوتیال میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اسے ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سکیم آغا خان پلاننگ اینڈ بلڈنگ سروس کے اشتراک سے اگلے دو سال میں مکمل کی جائے گی جس پر ستائیس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

install suchtv android app on google app store