حکومت کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے پرعزم ہے: حفیظ الرحمان

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت علاقے میں گندم کی پیداوار میں اضافے کے لئے کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے پرعزم ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلگت میں کاشتکاروں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے زرعی شعبے میں ایک فنڈ قائم کیا ہے جس کا مقصد کاشتکاروں کو معیاری بیج فراہم کرنا ہے بلکہ ان کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے جو حکومت کو گندم فروخت کریں گے۔

حفیظ الرحمان نے کہا کہ غربت کے جائزے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے تاکہ مستحق افراد کے لئے گندم کی قیمتوں پر زر اعانت فراہم کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store