قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا فوٹو فائل

قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے مالی سال دو ہزار سولہ ۔۔سترہ اڑتیس ارب چھتیس کروڑ اکسٹھ لاکھ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا  سنئیر وزیر حاجی اکبر تابان اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔

قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے دو ہزار سولہ سترہ  کے بجٹ کا مجموعی حجم  اڑتیس  ارب چھتیس کروڈ  اکسٹھ لاکھ ہوگا گزشتہ سال کی نسبت  تین  ارب روپے کا اضافہ کیا گیاہے  بجٹ میں  نئے ماڈل سکولوں کے قیام کیلئے سترکروڈ رکھے گئے ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں کیلئےتیرہ  ارب مختص کئے گئے ہیں  نئی مالی سال میں تعلیم ،صحت سمیت دیگر اداروں میں  چار ہزار سے زائد نئی اسامیاں پیدا کی گئی ہیں ،، جن پر میرٹ کے مطابق قابل اور اہل افراد کی تقرری ہوگی۔

 جی بی میں پہلی مرتبہ ایسے منصوبوں کی مد میں بجٹ مختص کیا گیا ہے جنہیں سابقہ ادوار میں نظر انداز کیا گیااور کروڑوں خرچ ہونے کے بعد عوام کیلئے کار آمد ثابت نہ ہوسکے تھے  دیہی علاقوں کی تعمیر وترقی کیلئے صوبائی حکومت پہلی مرتبہ جی بی آر ایس پی کے نام سے نئی ادارہ قائم کیا جائے گا تاکہ دیہی علاقوں کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کا حل ہو سکے ،بورڈ آف انوسمنٹ کا قیام عمل میں لایا جارہاہے تاکہ خطے میں زیادہ سے زیادہ صنغت کاروں کو راغب کرنے اور صنعت  کی بہتری کیلئے عملی کام کیاجاسکے ۔

گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ صحت اور تعلیم کے بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے اکیس  فیصدکر دیاگیا ہے علاقہ میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ بیس ماڈل سکول قائم کئے جارہے ہیں جہاں جدید دور کی تمام سہولیات دستیاب ہوں گی ۔

سیاحت کے شعبے میں مربوط حکمت عملی اپنائی جارہی ہے جس کے تحت سیاحتی مقامات پر چےئر لفٹ لگائیں جائیں گی اور سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹینٹ ولیج قائم کریں گے ۔

install suchtv android app on google app store