آصف زرداری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور

سابق صدر آصف زرداری فائل فوٹو سابق صدر آصف زرداری

احتساب عدالت نے نیب کی جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیاہے اور 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران آصف زرداری پیش ہوئے ، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں نئی پیش رفت ہوئی ہے، ایک ملزم نے بیان دیاہے ، آصف زرداری سے کنفرنٹ کروانا ہے ،مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ ایک ہی بار 90 روز کا ریمانڈ دیدیں ، 90 روز کا نہیں ہو سکتا لیکن 14 روز کا تو ہو سکتے ہیں، یہ 4 روز کا ریمانڈ لے کر پھر اگلی بار آکر نیا ریمانڈ مانگ لیتے ہیں ، بار بار پیشی سے نقصان سرکاری خزانے کو ہو رہاہے۔

عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آصف زرداری کو جویڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیاہے۔

install suchtv android app on google app store