امریکہ، پاکستان اور افغانستان کو امن عمل کیلئے موثر طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے:ملیحہ

ملیحہ لودھی ملیحہ لودھی

پاکستان اور امریکہ جغرافیائی اور سیاسی تبدیلیوں کے تناظر میں پیدا ہونے والے عالمی اور علاقائی منظر نامہ کے پیش نظر اپنے تعلقات کو از سر نو مثبت سمت میں گامزن کررہے ہیں۔

نیویارک میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹرٹیجک سٹڈیز میں ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان خوشگوار تعلقات عالمی اور علاقائی امن واستحکام کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغانستان کے بارے میں امریکہ کی نئی پالیسی میں فوجی قوت پر زیادہ انحصار کیا گیا ہے جو گزشتہ ڈیڑھ عشرے کے دوران نا کام ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اتحادی ممالک اور افغان طالبان کوئی بھی ایک دوسرے پر فوجی حل مسلط نہیں کرسکتا ۔

سفیر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکہ ، پاکستان اور افغانستان کو امن عمل کیلئے موثر طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے قبائلی اور سرحدی علاقوں سےدہشتگردی کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔

install suchtv android app on google app store