شاہد خاقان نام کے وزیراعظم ہیں : بابر اعوان

رہنما تحریک انصاف بابر اعوان رہنما تحریک انصاف بابر اعوان

رہنما تحریک انصاف بابر اعوان نے پارلیمنٹ کو بے معنی قرا ر دے دیا۔ کہتے ہیں بوقت انتخابات وقت کا تقاضا ہے ۔ نواز شریف شور کرتے رہیں انکا ساتھ دینا والا کوئی نہیں ۔

رہنماپی ٹی آئی بابراعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ پر زور الفاظ میں دوہرا دیا ۔ کہتے ہیں موجودہ پارلیمنٹ کسی کام کی نہیں رہی۔ وزیراعظم تو بلوچستان واقعے کی مذمت تک نہیں کر سکتے ۔

بابر اعوان کا کہنا تھا نواز شریف کی کرپشن کوکوئی سپورٹ نہیں کر رہا۔ کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں ۔ نام کسی اور کا اور آرڈر کسیا ور کا چل رہا ہے ۔

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی کرپشن کے بارے میں بچہ بچہ جانتا ہے ۔ ان کے استقبال کے لیے جتنے لوگ گھروں سے نکلے سب کے سامنے ہے ۔

install suchtv android app on google app store