سربراہ پاک بحریہ سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات، پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال

سربراہ پاک بحریہ سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات فائل فوٹو سربراہ پاک بحریہ سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے برطانوی ہم منصب نے ملاقات کی ہے جس میں پیشہ ورانہ اُمور پر اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سر فلپ جانز نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایڈمرل سر فلپ جانز کا استقبال کیا۔

 اس موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ نے نیول ہیڈکوارٹرز میں قائم یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

معزز مہمان کو خطے کی میری ٹائم صورت حال میں پاک بحریہ کے کردار اور بحرِ ہند میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بعد ازاں ایڈمرل سر فلپ جانز نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات بھی کی۔ جس میں پیشہ ورانہ اُمور اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store