پاکستانیوں کو ڈنمارک کی دہری شہریت کی اجازت مل گئی

پاکستانیوں کو ڈنمارک کی دہری شہریت کی اجازت فائل فوٹو پاکستانیوں کو ڈنمارک کی دہری شہریت کی اجازت

وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو ڈنمارک کی دہری شہریت حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دہری شہریت کے لئے معاہد ہ طے پاگیا جس کے نتیجے میں پاکستانیوں کو آبائی وطن کی شہریت چھوڑے بغیر ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈنمارک 19 واں ملک ہے جس کے ساتھ پاکستان کا دوہری شہریت کا معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت ڈنمارک کی شہریت لینے والے پاکستانیوں پر اپنے آبائی وطن کی شہریت چھوڑنے کی پابندی ختم ہوگئی ہے۔ وزارت داخلہ نے دوہری شہریت کے معاہدے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ ڈنمارک میں 30 ہزار پاکستانی موجود ہیں جن میں سے 5 ہزار ہر سال پاکستان کا سفرکرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store