خواجہ سعد رفیق اور شیخ رشید کے درمیان سوشل میڈیا پر گرماگرم بحث شروع

خواجہ سعد رفیق اور شیخ رشید خواجہ سعد رفیق اور شیخ رشید

خواجہ سعد رفیق اور شیخ رشید کے درمیان پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہونے والی نوک جھونک سوشل میڈیا پر بھی شروع ہوگئی۔ خواجہ سعد رفیق نے شیخ رشید کو لال بھجکڑ اور شیخ چلی قراردیا۔ جبکہ ردعمل میں شیخ رشید نے خواجہ سعد رفیق کو شریف فیملی کے بچوں کا ملازم قراردیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کےدرمیان سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث شروع ہوگئی ہے۔

شیخ رشید کے جلسہ عام سے خطاب پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے شیخ رشید کو لال حویلی کا لال بھجکڑ، تلوے چاٹنے والا شیخ چلی قرار دیا۔

 

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شیخ رشید نامراد ہی رہے گا۔ اس کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ شیخ چلی بن کر ہر طاقتور کے تلوے چاٹنے سے بہتر ہے کہ چند روز کم ہی لیکن شیر کی طرح جیا جائے۔

 

خواجہ سعد رفیق کے ردعمل کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید دو ہاتھ آگے نکل گئے۔ خواجہ سعد رفیق کے ٹوئیٹ کے جواب میں انہیں شریف فیملی کے بچوں کا ملازم قراردیا۔ شیخ رشید نے لکھا کہ خواجہ سعد رفیق لیڈر نہیں بلکہ نواز شریف کی فیملی کے ذاتی غلام ہیں۔

install suchtv android app on google app store