ملتان: ڈاکٹروں نے مفتی عبدالقوی کی طبعیت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

 مفتی عبدالقوی مفتی عبدالقوی

گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے انہیں پولیس کے حوالے کیا تھا۔

گزشتہ رات مفتی عبدالقوی کو دل میں تکلیف ہوئی اور طبعیت بگڑنے پر انہیں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوری انہیں طبی امداد فراہم کی اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ظفر علوی کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی پہلے سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں تاہم اب ان کے تمام ٹیسٹ نارمل آئے ہیں اور ان کی طبعیت بہتر ہے تاہم ان کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ مزید رپورٹس کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ پولیس نے مفتی عبدالقوی کو قندیل بلوچ قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے کے بعد جھنگ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store