آپریشن ردالفساد، پنجاب اور بلوچستان میں کارروائیاں ایک دہشتگرد ہلاک، 26 گرفتار

  • اپ ڈیٹ:
آپریشن ردالفساد فائل فوٹو آپریشن ردالفساد

دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ و بارود برآمد کیا گیا، دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور ہینڈ گرنیڈ حملوں میں ملوث تھے۔  ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی اداروں کے آپریشن کے دوران مبینہ طور پر ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 26 کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے دوران ملک بھر میں کارروائیاں کی گئیں، رینجرز پنجاب نے ڈی جی خان، اٹک، اسلام آباد، لاہور میں آپریشن کے دوران مبینہ 19 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کار کو گرفتار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ و بارود برآمد کیا گیا، دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور ہینڈ گرنیڈ حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں کارروائیاں کے دوران مبینہ 7 دہشتگرد گرفتار کئے گئے، ملک بھر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کئے گئے۔

install suchtv android app on google app store