حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان کی منی ٹریل پر اعتراضات عائد

حنیف عباسی حنیف عباسی

حنیف عباسی نے عمران خان کی منی ٹریل پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلیٹ فروخت ہونے کے باوجود بھی ٹرانزیکشن ہوتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما حنیف عباسی نے عمران خان کی منی ٹریل پر اعتراضات اٹھا دیئے،سپریم کورٹ میں دائر متفرق درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان کا پہلے موقف کو یاداشت اور غلط مشورہ کہنے کا کوئی جواز نہیں۔

کیس کے درخواست گزار حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں ان کی جانب سے عمران خان کی منی ٹریل پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

حنیف عباسی کی متفرق درخواست میں مؤقف اپنایا گیاہےکہ عمران خان نے کہا آف شور کمپنی لندن فلیٹ کی فروخت سے بنائی، لندن فلیٹ کی فروخت کے بعد بھی این ایس ایل کے اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشن ہوتی رہی اور ایک لاکھ میں سے صرف 25 ہزار وکیل کو ادا ہوئے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے جواب میں کہا نیازی سروسز بے وقعت ہو چکی ہے، عمران خان دوستوں پردیانتدار نہ ہونے کے الزامات لگاتے ہیں لہٰذا غلط بیانی پر آرٹیکل ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store