آرمی چیف کا آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ

آرمی میڈیکل کور کا کردار قابل تعریف ہے، آرمی چیف	آرمی میڈیکل کور کا کردار قابل تعریف ہے، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کے دورے کے دوران میڈیکل سینٹر کے کردار کو سراہا، کہتے ہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ کے دوران جانوں کے بچاؤ میں آرمی میڈیکل کور کا کردار قابل تعریف ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ ، آرمی میڈیکل کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ کے دورے کے دوران سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل زاہد حمید کو کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور کے بیجز لگائے۔

اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آرمی میڈیکل کور فوج اورشہریوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرتی ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جانوں کے بچاؤ میں آرمی میڈیکل کورکاکردارقابل تعریف ہے، اس موقع پر آرمی میڈیکل کور سے سبکدوش ہونےوالے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ آصف ممتازسکھیرا بھی اس موقع پرموجود تھے۔

آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

install suchtv android app on google app store