گورنرسندھ مریم نوازسے ملنے پہنچے تو کسی نے دروازہ ہی نہ کھولا

 گورنر سندھ محمد زبیر گورنر سندھ محمد زبیر

 گورنر سندھ محمد زبیرپر ہوگئے دروازے بند، مریم نواز کے سمدھی کے گھر جانے کی اجازت نہ ملنے پرمحمد زبیر برہم، مریم اورنگزیب کی وضاحتوں کی کوشش پر گورنر سندھ ہوگئے مزید سیخ پا، معاملہ کیا تھا آیئے جانتے ہیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد مریم نواز اپنے سمدھی چودھری منیر کے گھر پہنچیں تو ان سے ملنے کیلئے لیگی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوا،صورت حال اس وقت دلچسپ ہوئی،، جب گورنر سندھ محمد زبیر مریم نواز کو ملنے ان کے سمدھی کے گھر پہنچے تو سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے انہیں ملنے کی اجازت نہیں دی۔

مریم نواز کو معاملے کی اطلاع ملی تو انہوں نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کو گورنر سندھ کو لینے کیلئے بھیجا، اس موقع پر اپنے گورنر سندھ کافی برہم نظر آئے

مریم اورنگزیب نے وضاحیتیں دیتے ہوئے کہا کہ ناراض نہ ہوں، غلط فہمی ہوگئی تھی،، جس پر میڈیا سے منہ چھپا کر اندر جانے والے گورنر سندھ کے مزاج اور بگڑ گئے،بولے میڈیا کے کیمرے لگے ہوئے ہیں، میری تو عزت چلی گئی،، آپ کہہ رہی ہیں ناراض نہ ہوں، لوگوں کو کیا منہ دکھاؤں گا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات نے آواز اونچی نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا، کہا بات کا بتنگڑ بنتے دیر نہیں لگتی، یوں مریم اورنگزیب سیخ پا گورنر سندھ کا ہاتھ پکڑ کر اندر لے گئیں۔

install suchtv android app on google app store