احتساب عدالت نے نوازشریف کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کردی

  • اپ ڈیٹ:
سابق وزیر اعظم نوازشریف فائل فوٹو سابق وزیر اعظم نوازشریف

احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی ٹرائل روکنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ٹرائل روکنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے، نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ میں تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی نظر ثانی اپیل دائر کر رکھی ہے، اس لیے فیصلے تک ٹرائل روکا جائے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کی ایک دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی کے باعث نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی تھی۔

install suchtv android app on google app store