عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ چیلنج کردیئے

  • اپ ڈیٹ:
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان فائل فوٹو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عدالت میں چیلنج کردیئے۔

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پہلے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا تھا۔

مزید جانئیے: عمران خان کا 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں رضاکارانہ پیش ہونے کا فیصلہ

تاہم مزید سماعت کے بعد چیرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے ہیں اور درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی اور اختیار سے تجاوز کیا ہے، الیکشن کمیشن نے وارنٹ جاری کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید پڑھیں: توہین عدالت کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیاد پر انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے جس پر پی ٹی آئی کے باغی رکن اکبر ایس بابر نے 23 جنوری کو ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

install suchtv android app on google app store