فاٹااصلاحات: اعلیٰ عدلیہ کے جلد قیام، این ایف سی میں حصہ مختص کرنیکا فیصلہ

  • اپ ڈیٹ:
 وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس فائل فوٹو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس

فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کمیٹی نے فاٹا میں اعلیٰ عدلیہ کے قیام اور فاٹا کیلئے این ایف سی میں حصہ مختص کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

 وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فاٹا میں اعلیٰ عدلیہ کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جا چکا ہے۔ فاٹا میں سماجی و اقتصادی ترقی کے دس سالہ پروگرام کیلئے کمیٹی کام کر رہی ہے۔ نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی و بحالی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ؤ

مزید جانئیے: وفاقی کابینہ کی ’فاٹا اصلاحات بل‘ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری

کمیٹی نے ہدایت کی کہ وزیر قانون بل منظوری کا عمل تیز کرائیں۔ فاٹا میں عام عدالتی نظام کیلئے قانونی و انتظامی اقدامات بھی کئے جائیں۔ کمیٹی کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام کو دیگر شہریوں کی طرح بنیادی و دیگر حقوق جلد دینا چاہتے ہیں، اعلیٰ عدلیہ سے مشاورت کیساتھ ایجنسی کورٹس بنانے کا عمل تیز کیا جائے گا، فاٹا کی کے پی میں شمولیت کی بہت زیادہ حمایت پائی جاتی ہے تاہم اہم اصلاحات کو عملی شکل دینے کیلئے بہت سے قانونی و انتظامی امور طے کرنا ضروری ہیں، مطلوبہ انتظامی و قانون نافذ کرنے والے اہلکار تعینات ہو چکے ہیں، قانونی اصلاحات کا عمل بھی شروع کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فاٹا اصلاحات پر اے پی سی تقسیم، فضل الرحمان اور اچکزئی کی مخالفت

کمیٹی کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات کے 4 بنیادی ستون ہیں۔ ان میں فاٹا کو سیاسی، قانونی اور معاشی دھارے میں لانا اور سکیورٹی انتظامات شامل ہیں۔ ان میں ہر ستون خود مختار ہے، اسلئے احتیاط کیساتھ منصوبہ بندی کی جائے، ہر ستون کے اپنے مالی و انتظامی اثرات ہیں، ماضی میں مؤثر انداز میں عمل نہ ہونے پر اصلاحات کا عمل کامیاب نہ ہو سکا۔

اجلاس میں آرمی چیف، وزیر سیفران عبد القادر بلوچ، وزیر قانون زاہد حامد، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز، گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا، وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک اور دیگر سیاسی و عسکری حکام شریک ہوئے۔

install suchtv android app on google app store