چیئرمین نیب کا 17 سال سے انکوائریاں مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

قومی احتساب بیورو کے نئے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عزم ظاہر کیا ہے قومی احتساب بیورو کے نئے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عزم ظاہر کیا ہے

قومی احتساب بیورو کے نئے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ نیب کو کرپٹ، نااہل اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران سے پاک کر دیں گے، ادارے کا اندرونی اور بیرونی آڈٹ کرائیں گے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوان افسران کی نیب میں کوئی جگہ نہیں، نااہل اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران کیخلاف بھی کارروائی ہو گی، نااہل افسران کو اپنی اصلاح کرنے کا آخری موقع دے رہا ہوں، مجھ سمیت نیب کا کوئی افسر یا اہلکار قانون سے بالا نہیں۔

چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ سفارش اور دباؤ قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا، نیب کا بجٹ قانون کے مطابق خرچ ہو گا اور ادارے کے حسابات کا اندرونی اور بیرونی آڈٹ کرایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store