حکومت دہشت گردی کے خاتمے،ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہے: وزیر داخلہ

منڈی بہائو الدین میں رینجرز ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب منڈی بہائو الدین میں رینجرز ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور اسے دفاعی لحاظ سے مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

منڈی بہائو الدین میں رینجرز ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا محاصرہ کرلیا گیا ہے اور ہم دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی لائحہ عمل انتہا پسندی کے خلاف جنگ کا اہم جز وہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران دہشت گردی کو شکست دی' توانائی کی کمی پر قابو پایا اور معیشت کو مستحکم کیا' اب ہمیں پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امن و استحکام پاکستان میں ترقی کے لئے ناگزیر ہیں۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں سے ملک اور خطے میں خوشحالی آئے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے دشمن کی نظروں میں کھٹک رہے ہیں تاہم یہ عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store