ملک دشمن عناصر بداعتمادی اور عدم استحکام پیدا کررہے ہیں: وزیرداخلہ

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چند ملک دشمن عناصر پاکستان میں بداعتمادی اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن حسنین نواز کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جتنی قربانی دیں اورکامیابی حاصل کی اس کی مثال کسی قوم میں نہیں ملتی جس قوم میں شہید کیپٹن حسنین جیسےبہادر جوان ہوں اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ایک طبقہ کہتا ہےکہ ملک میں ہرچیز بیڑاغرق اور ستیاناس ہے ہمیں ایسا کہنے والے طبقے سے اختلاف ہے ایسے ملک دشمن عناصر پاکستان میں بداعتمادی اور عدم استحکام پیدا کررہے ہیں جس ملک کا استحکام کمزورہو اس کی طاقت کم ہوجاتی ہے آج پاکستان آدھاگلاس بھرا ہوا بھی ہے اور آدھا گلاس خالی بھی، ہمارا انتخاب ہے کہ ہم کون سے گلاس کو چنتے ہیں ہم سب ایک کشتی کے سوار ہیں ہمیں پاکستان کے مثبت پہلو ابھارنے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں غیرملکی مغویوں کے حوالے سے ہمیں معلومات دی گئیں تو پاک فوج نے بہادری کے ساتھ بحفاظت تمام مغویوں کو بازیاب کرالیا اس کارنامے کی پوری دنیا متعرف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک جذبے کا نام ہے اس جذبے کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکی یہ قوم اور اس کی فوج خطرات سے نہیں گھبراتی پاک فوج کے جوان ملکی سلامتی کے لیے ہر خطرے کے سامنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو بیان دیا تھا وہ فوج کے خلاف نہیں تھا جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی وضاحت دے دی ہے اب بات ختم ہوچکی ہے، پاک فوج، پولیس، سیکیورٹی ادارے اور ہم سب دہشت گردی کے خلاف کمربستہ و متحد ہیں اور حکومت، پاکستانی قوم اور فوج ایک جسم کی مانند ہیں دیگر ممالک کو چاہئے کہ وہ بھی خطے میں امن کے لئے پاکستان کےساتھ مل کرجدوجہد کریں۔

install suchtv android app on google app store