قائداعظم یونیورسٹی، طلبا کا احتجاج 13 روز سے جاری

مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج ختم نہیں ہوگا مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج ختم نہیں ہوگا

پاکستان کی سب سے بڑی جامعہ میں تدریسی سرگرمیاں گزشتہ تیرہ روز سے تعطل کا شکار ہیں،طلبا کہتےہیں مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کسی صورت ختم نہیں کیا جائے گا ۔

طلبا کہتے ہیں انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ معاملہ جلدحل کر دیا جائے گا بصورت دیگراحتجاج جاری رہے گا۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے معاملے کو حل کرنے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبا کے درمیان ثالتی کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھروی سی قائداعظم یونیورسٹی کی سربراہی میں ایک اہم بیٹھک بھی ہوئی، جس میں وائس چانسلر علاوہ تمام ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان اوررجسٹرار میٹنگ میں شامل تھے، میٹنگ میں تمام ممکنہ آپشنز پر غور کیا گیا ۔

install suchtv android app on google app store