عمران خان کی نااہلی کا امکان نہیں،الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے: شاہ محمود

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں نواز شریف کے نادان دوست انہیں مزید ڈبونا چاہتے ہیں، عمران خان کی نااہلی کا امکان نہیں،جب مناسب سمجھیں گے،الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے۔

مخدوم ہاؤس ہالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا چاہتے ہیں احتساب کا عمل آگے بڑھے،ملک کو لٹیروں سے نجات دلائے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے اور ہم مقروض رہیں گے،اگر کسی نے احتساب کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو ہم اسلام آباد میں جم غفیر جمع کریں گے کیونکہ ہم نے لوگوں کو عدالتوں پر حملہ کرتے دیکھا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا عمران خان کی نااہلی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا،احسن اقبال وہ نادان دوست ہیں جو نواز شریف کو یہاں تک لے آئے ہیں اور مزید ڈوبونا چاہتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ عزیر بلوچ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store