نوازشریف 10 سال تک بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے: خورشید شاہ

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے تنقیدی وار،، مطالبوں اور شکوؤں کے انبار بھی لگا دیئے،، بولے قرضوں پر معیشت نہیں چلتی،، نوازشریف دس سال تک بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے،، پیشگوئی بھی کر ڈالی۔

ملکی معیشت آج بھی شہ سرخیوں میں،، قائد حزب اختلاف بھی میدان میں اتر آئے،، کہتے ہیں احسن اقبال کچھ بھی کہیں درآمدات اور برآمدات پہلے سی نہیں رہیں،، جمہوریت اور اداروں کا استحکام ہی بہتر معیشت کا ضامن ہے۔

احتساب ہوگا اپنا اپنا،، خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں احتساب کا اپنا ادارہ بنانے کا مطالبہ بھی کیا،، بولے فوج، عدلیہ اپنا احتساب خود کرتے ہیں، تو پالیمنٹ کیوں نہیں؟

بین لااقوامی کرکٹ صرف لاہور میں کیوں؟ خورشید شاہ نے شکوہ بھی کیا اور تنقید بھی،، کہنے لگے کراچی میں کرکٹ نہ ہونا پی سی بی کی کمزوری ہے۔

انتخابی اصلاحات بل پر طبع آزمائی کرتے ہوئے بولے بل کی منظوری سے نواز شریف کی راہ ہموار نہیں ہوئی،، دس سال تک بھی نااہل شخص وزیراعظم نہیں بن سکتا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سےبات ہوئی ہے، صحت سےمتعلق اصلاحات لائیں گے،  سندھ حکومت نے 5 ہزارنئے ڈاکٹربھرتی کئے، سندھ میں اسپتال بنائے جارہے ہیں، ان کاموں کیلئے 8 ،10 سال اورچاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف دوبارہ پارٹی صدرتوبن گئے مگرمیں نہیں سمجھتا وہ پھروزیراعظم بن سکیں گے اورہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

install suchtv android app on google app store