مقدمات سے کسی صورت گھبرانے والے نہیں: مریم نواز

سابق وزیراعظم کی صاحب زادی مریم نواز سابق وزیراعظم کی صاحب زادی مریم نواز

سابق وزیراعظم کی صاحب زادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ کارکنان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، نون لیگ کارکنوں کی خدمات کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لاہور روانگی سے قبل پاکستان مسلم لیگ کی خواتین کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحب زادی نے کہا کہ ہم مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں، امید ہے تمام ورکرزپارٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہیں گے، انشااللہ انیس تاریخ کو دوبارہ آپ سےملاقات ہوگی۔

خواتین کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا، ساتھ دینے پر کارکنان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز اور کیپٹن صفدر اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے تاہم وکلا کی ہنگامی آرائی کے باعث مریم نواز ، کیپٹن صفدر اور سابق وزیراعظم کے خلاف فرد جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔

install suchtv android app on google app store