جنرل اسٹاف سرنکولس پیٹرک کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف سرنکولس پیٹرک نے ملاقات کی فائل فوٹو پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف سرنکولس پیٹرک نے ملاقات کی

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف سرنکولس پیٹرک نے ملاقات کی،، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف سرنکولس پیٹرک کارٹر کا دو روزہ دورہ پاکستان۔۔جی ایچ کیو میں سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کے امور بھی زیر بحث آئے، جنرل سرنکولس نے انسداد دہشت گردی مہم میں پاکستانی کامیابیوں کو تسلیم کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے کاوشیں قابل تحسین ہے، انسداد دہشت گردی مہم میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس سے قبل جنرل سرنکولس کی جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔۔ انہوں نے دورے دوران یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

install suchtv android app on google app store