عمران خان کے لئے بہتر ہے کہ وہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوجائیں: خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لئے بہتر ہے کہ وہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوجائیں یہ نہ ہو کہ کوئی پولیس اہلکار انہیں پکڑ کر پیش کرے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے نوازشریف کے لئے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے، ہر مسلمان کا ایمان ہے کہ نبی اکرم ﷺ آخری رسول ہیں اور جب ایک باب بند ہوچکا ہے تو پھر اس کو اٹھانا درست نہیں لیکن پتہ نہیں لوگ خود کو شو کرتے ہیں کہ ہم ہی سب کچھ ہیں۔

الیکشن کمیشن کے جانب سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر خورشید شاہ کا کہنا تھا عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ آج ہی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوجائیں اور بتائیں کہ وہ اداروں کا احترام کرتے ہیں بہتری اسی میں ہے اور ابھی وقت بھی ہے یہ نہ ہو کوئی پولیس اہلکار انہیں پکڑ کر الیکشن کمیشن کے سامنے لاکھڑا کرے۔

انتخابی اصلاحات بل کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ الیکشن ترمیمی بل کو ایک شخص کا بل سمجھتے ہیں اس لئے ہم نے اس کی مخالفت کی اور کرتے رہیں گے عوام کو بھی چاہئے جو شخص پارلیمنٹ میں نہیں آتا اسے ووٹ نہ دیں۔

install suchtv android app on google app store