وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی جھل مگسی درگاہ پر دھماکے کی مذمت

شاہد خاقان عباسی شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے جھل مگسی کی درگاہ پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے 15 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے، شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے پوری قوت سے نمٹا جائے گا۔ احسن اقبال کہتے ہیں کہ دہشت گرد ملک، امن اور اسلام کے دشمن ہیں۔

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں درگاہ فتح پور کے مرکزی دروازے پر مبینہ خودکش دھماکے پر وزیراعظم شاہد خان عباسی نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔

مزید جانیے : جھل مگسی: درگاہ فتح پور شریف میں دھماکہ، دس افراد جاں بحق، متعدد زخمی

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی درگاہ فتح پور شریف میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک، امن اور اسلام کے دشمن ہیں، پاکستانی قوم دہشت گردی کے عفریت کیخلاف متحد ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں درگاہ فتح پور شریف کے مرکزی دروازے پر مبینہ خودکش دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے، دور دراز علاقہ ہونے کے باعث کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سماء

install suchtv android app on google app store