بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 بچے شہید

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 بچے شہید بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 بچے شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2 بچے شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فوج بلا اشتعال کارروائیاں کررہی ہے جس میں متعدد بے گناہ شہری شہید ہوچکے ہیں جب کہ پاکستان بھارتی اشتعال انگیزیوں کو عالمی سطح پر اٹھاتا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر تازہ کارروائی کی ہے جس میں راولا کوٹ اور چڑی کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور دیہی آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے کاکوٹا، شفر، سیریان اور ناراکوٹ کی آبادی کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 بچے شہید ہوگئے۔

بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے گاؤں شفر میں سخی کیانی کے گھر پر لگے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی چوکیوں سے بھارتی چوکیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جارہی ہے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جب کہ بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

install suchtv android app on google app store