آرمی چیف کی افغان صدر کی دعوت پر صدارتی محل آمد

  • اپ ڈیٹ:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی صدارتی محل آمد ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سلامتی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ افغان میڈیا کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے وفد کا افغان صدر نے خیر مقدم کیا۔

افغان میڈیا کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان علاقائی سلامتی ،باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال ہواجبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور تجارت جیسے امور بھی زیر غور آئے۔ اس سے قبل جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے۔ افغانستان سے متعلق نئی امریکی پالیسی کے اعلان کے تناظر میں آرمی چیف کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

install suchtv android app on google app store