نواز شریف کا آج لندن روانگی کا امکان

نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

نااہل وزیراعظم کا ایک بار پھر لندن جانے کا فیصلہ آج روانگی کا امکان نواز شریف نے توسیع شدہ برطانوی ویزہ حاصل کر لیا دوسری جانب احتساب عدالت نے انہیں تاحال حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا۔

پاکستان میں پیشیاں تو لندن میں اہلیہ کی ناسازی طبعیت سابق وزیراعظم دہری پریشانی سے دوچار پاکستان میں رہنا بھی مشکل اور لندن جانا بھی ضروری نواز شریف نے ایک بار پھر لندن جانے کا فیصلہ کرلیا سابق وزیراعظم برطانوی ویزا سینٹر پہنچےاورتوسیع شدہ برطانوی ویزا حاصل کرلیا۔ نواز شریف نے برطانوی ویزا سینٹر کے حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

زرائع کے مطابق سابق خاتون اول کلثوم نواز کی طبعیت کی خرابی کے باعث نواز شریف کل لندن روانہ ہوں گےادھر احتساب عدالت سے حاضری کا استثنیٰ نہ ملنے کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے دوبارہ لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store