ایک نا اہل وزیراعظم کو پروٹوکول دینا شرمناک ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نااہل وزیر اعظم کو ملنے والا سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے۔

ٹوئٹرپرپاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری سمیت جعلسازی پرنااہل ہونے والے وزیر اعظم کو ملنے والا سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے اوریہ مافیا رول ہے جمہوریت نہیں جب کہ اس سے عوام کو غلط پیغام جاتا ہے کہ طاقتور قانون توڑسکتا ہے۔

 

 

عمران خان نے انٹیلی جنس بیوروکے سربراہ کے حوالے سے کہا کہ آئی بی چیف ریاست کا نمائندہ ہے شریف خاندان کا نہیں، جسے ریاست کا وفادارہونا چاہیے، آئی بی چیف 4 دن لندن میں کیا کررہے تھے، وہ کیا نااہل وزیراعظم سےملنے گئے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ آئی بی چیف کو فوری طور پرمستعفی ہونا چاہیے، انٹیلی جنس چیف حکومتی عہدہ ہے اوراس کی ذمہ داری ریاست کی خدمت ہے شریف خاندان کی نہیں۔

install suchtv android app on google app store