وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف سے ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف کے درمیان ملاقات وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف کے درمیان ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران پارٹی اموراور ملک کے مختلف حصوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد پارٹی رہنماؤں سے مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آج میاں نوازشریف سے ان کے قریبی ساتھی چوہدری نثار نے ڈیڑھ ماہ بعد ملاقات کی جس میں دونوں نے اپنے گلے شکوے دور کیے جب کہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی میاں نوازشریف سے ملاقات کرکے ان کی اہلیہ کی خیریت دریافت کررہے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی میاں نوازشریف سےملاقات کے لیے پنجاب ہاؤس اسلام آباد پہنچے جہاں دونوں کے درمیان کچھ دیر ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور میاں نوازشریف کی ملاقات کے دوران پارٹی اموراور ملک کے مختلف حصوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

install suchtv android app on google app store