ن لیگ نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا: آصف کرمانی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کل احتساب عدالت میں پیش اور پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان غیرسنجیدہ شخص ہیں،ان کی سیاست میں بلوغت نہیں اورنوازشریف کی واپسی کے حوالے سے منفی باتیں کرنے والوں پرافسوس ہوتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا،نوازشریف کی سیاسی اورقانونی مشاورت جاری ہے،آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں کل بھی متحد تھی آج بھی ہے اورکل بھی رہے گی،پارٹی صدرکے حوالے سے ورکنگ کمیٹی،جنرل کونسل فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف شوق سے نہیں بیماراہلیہ کے پاس لندن گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store