چین پاکستان اقتصادی راہداری ،مشترکہ ورکنگ گروپ کی گلگت بلتستان کیلئے تین منصوبوں کی منظوری

مشترکہ ورکنگ گروپ کی گلگت بلتستان کیلئے تین منصوبوں کی منظوری فائل فوٹو مشترکہ ورکنگ گروپ کی گلگت بلتستان کیلئے تین منصوبوں کی منظوری

بنیادی ڈھانچے کے بارے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں گلگت بلتستان کے لئے تین منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی سیکرٹری مواصلات صدیق میمن اور چین کی وزارت مواصلات کے اعلیٰ حکام نے اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کی۔

جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں بائیس ارب روپے کی لاگت سے گلگت شندور، چترال، چکدرہ ایکسپریس وے کی تعمیر اور نو ارب روپے کی لاگت سے رائے کوٹ دیامر سے کوہستان میں داسو تک شاہراہ قراقرم کی مرمت شامل ہے۔

اجلاس میں تھاکوٹ سے حویلیاں تک بائی پاس روڈ کا جاری منصوبہ اگلے سال اپریل تک مکمل کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔

install suchtv android app on google app store