نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد پارٹی رہنماؤں سے مشاورت

سابق وزیراعظم نواز شریف فائل فوٹو سابق وزیراعظم نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے وطن واپسی کے بعد پارٹی رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے صبح 7:45 پر اسلام آباد پہنچے، اس موقع پر سابق وزیر اعظم کے استقبال کے لیے مشیر ہوابازی سردار مہتاب، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، گورنر خیبر پختونخوااقبال ظفر جھگڑا، طلال چوہدری، پرویزرشید، لیگی رہنما اورکارکنان بھی موجود تھے۔

نوازشریف کا قافلہ ایئرپورٹ سے پنجاب ہاؤس کے لیے روانہ ہوا جب کہ اس موقع سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کل منگل کو دوپہر ایک بجے پنجاب ھاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف ایئر پورٹ سے پنجاب ہاؤس پہنچے، جہاں انہون نے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں اور قانونی ماہرین سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں انہوں نے موجودہ سیاسی صورت حال اور منگل کے روز احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے مشاورت کی، اس کے علاوہ احتساب ریفرینسز کے حوالے سے تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں پر بھی غورکیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں سینیٹ سے منظور آئینی ترمیم کے بعد پارٹی صدارت کا معاملہ بھی زیرغورآئے گا۔

وطن روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن آیا تھا، یہیں ڈیرہ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ہم نے کوئی نا تو کوئی کرپشن کی ہے اور نا ہی سرکاری خزانے کا پیسا کھایا ہے، ریفرنس قومی خزانہ لوٹنے پر بنتا یا سرکاری ٹھیکے میں پیسا کمانے پر ہوتا تو کوئی بات بھی بنتی تھی لیکن یہ کس قسم کا احتساب ہے کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر ہو گئی۔

install suchtv android app on google app store