ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کا حلف لیا ہے: آرمی چیف جنرل باجوہ

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ماد وطن کی حفاظت کا حلف لے رکھا ہے جس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے شہدا کو سلام پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی باہمت قوم دشمنوں کی سازشیں ناکام بناتی جارہی ہے۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ دشمنوں کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store