لیفٹیننٹ ارسلان کی سوشل میڈیا پر گفتگو وائرل ، ہر آنکھ پرنم

لیفٹیننٹ ارسلان کی سوشل میڈیا پر گفتگو وائرل لیفٹیننٹ ارسلان کی سوشل میڈیا پر گفتگو وائرل

پاک فوج کے شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی سوشل میڈیا پر گفتگو اور پوسٹ نے سب کی آنکھیں نم کر دیں ، لیفٹیننٹ ارسلان کی شہادت کے بعد فیس بک پر کسی دوست سے کی جانیوالی بات چیت کاسکرین شاٹ وائرل ہورہا ہے۔

انہوں نے اپنی شہادت کی خواہش کا اظہار کیا تھاجوبہت جلدہی پوری ہو گئی،دوست کیساتھ چیٹ میں لیفٹیننٹ ارسلان نے لکھا’کچھ نہیں بس آپریشن کی تیاری ہے ۔

جواب میں دوست نے مصنوعی حیرت کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ نہ جی۔۔ تو بھی کرلیتا ہے آپریشن؟۔اس پرارسلان عالم نے لکھا کہ نہیں صاحب ۔۔ ہم کہاں ۔۔۔ شہید ہونے آئے ہیں۔ گولی کا انتظار ہے ۔تودوست نے کہا۔۔ جذباتی نہ ہو۔

پاک فوج کے اس بہادرسپوت کی آخری خواہش جلدہی پوری ہوگئی اورقوم لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پربیک وقت افسردگی اور فخر دونوں احساسات سے دوچار ہے ۔

جواب میں دوست نے مصنوعی حیرت کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ نہ جی۔۔ تو بھی کرلیتا ہے آپریشن؟۔اس پرارسلان عالم نے لکھا کہ نہیں صاحب ۔۔ ہم کہاں ۔۔۔ شہید ہونے آئے ہیں۔ گولی کا انتظار ہے ۔تودوست نے کہا۔۔ جذباتی نہ ہو۔پاک فوج کے اس بہادرسپوت کی آخری خواہش جلدہی پوری ہوگئی اورقوم لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پربیک وقت افسردگی اور فخر دونوں احساسات سے دوچار ہے ۔

install suchtv android app on google app store