ایران اور پاکستان کے اقتصادی روابط تمامتر مشکلات کے باوجود بہتر ہو رہے ہیں: ہنر دوست

 ایرانی سفیر ہنر دوست ایرانی سفیر ہنر دوست

پاکستان میں ایرانی سفیر ہنر دوست نے کہا ہے کہ تمامتر مشکلات کے باوجود ایران اور پاکستان کے اقتصادی روا بط بہتر ہو رہے ہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ایرانی سفیر ہنر دوست نے کہا ہے کہ کچھ ہمارے مشترکہ دشمن چاہتے ہیں کہ ایران اور پاکستان کے روابط کمزور ہو جائیں لیکن تمامتر رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود دونوں مسلمان اور ہمسائیہ ممالک کے روابط روز بروز بہتر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا گزشتہ سال میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت میں 35% اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا تجارتی معاملات میں اضافہ دونوں ممالک کے درمیان بینک کی سہولت نہ ہونے کے باوجود ہوا ہے اور آئندہ بہت جلد دونوں ممالک کے درمیان بینک کی سہولت بھی مہیا ہو جائے گی ۔

اسلام آباد میں ایرانی سفیر ایران سے آئے ہوئے صحافیوں سے بات کر رہے تھے انہوں نے کہا: گزشتہ سال میں پاکستان اور ایران کے درمیان ایک ارب اور دو سو کروڑ ڈالر کی تجارت کی گئی ہے۔ مہدی ہنر دوست نے بتایا : آئندہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لین دین پانچ ارب تک پہنچ جائے گے ۔ انہوں نے کہا: ایران کے صدر حسن روحانی اور پاکستان کے وزیر اعظم ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بینکی روابط برقرار ہو جائیں۔

install suchtv android app on google app store