نیب نے نوازشریف اور اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر نوٹسز بھیج دیئے

نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہوں پر دوبارہ نوٹسز بھیج دیئے ہیں۔

نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک بار پھر نوازشریف اور اسحاق ڈار کو طلبی نوٹس جاری کئے ہیں۔ نوازشریف کو بھیجا جانے والا نوٹس ان کی رہائش گاہوں ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا پر چسپاں کئے گئے ہیں اور اس نوٹس میں نوازشریف کی صاحبزای مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کے نام نوٹس پر درج ہیں جب کہ اسحاق ڈار کو گلبرگ ایچ بلاک میں بھجوایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ناجائز اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

نوٹس کے متن میں تحریر ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے تک نوازشریف اور اسحاق ڈار کوئی بھی جائیداد نہیں بیچ سکتے۔ نیب نے پراپرٹی کی خرید و فروخت روکنے کے لئے ایل ڈی اے، محکمہ ایکسائز، ڈی سی او اور ایس ای سی پی کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں۔

جب کہ نوٹسز پر نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام پردرج ہیں۔ نیب کا کہنا ہےکہ جاتی امرا میں نوازشریف کی رہائش گاہ کسی کو فروخت نہیں کی جاسکے گی۔

مزید پڑھیں: نوازشریف غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے لندن روانہ

نیب کے مطابق نوٹس کی کاپیاں چیئرمین ایس ای سی پی ، ڈی جی ایکسائز پنجاب ،ڈی سی لاہور اور تمام بینکوں سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھجوادی گئیں۔

واضح رہےکہ شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنس دائر کیے گئے ہیں جو لندن فلیٹس اور آف شور کمپنیوں سے متعلق ہیں جب کہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر ریفرنس بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاناما نظرثانی کیس: 5 رکنی بنچ تشکیل دینے کی استدعا منظور

نیب نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کردی ہے۔

مزید پڑھیں: حدیبیہ پیپرملزکیس؛ نیب کا سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ نیب نے سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے خلاف 3 جب کہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس دائر کیا ہے تاہم عدالتی کارروائی کے دوران ملزمان میں سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھے

install suchtv android app on google app store