کربلا معلیٰ میں حرم امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام پر پرچم کشائی کی روح پر ور تقریب

یزیدیت کی شکست اور حسینیت کی فتح کا اعلان ،کربلا معلیٰ میں حرم امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام پر پرچم کشائی کی روح پر ور تقریب منعقد ہوئی،دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں فرزندان اسلام نے امام عالمی مقام کو نذرانہ عقیدت پیش کیا، اس دوران فضا لبیک یا حسین کے فلگ شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

یکم محرم الحرام،حرم امام حسین علیہ السلام اور آپ کے جان نثار بھائی حضرت عبا س علمدار کے روزے پر پرچم کشائی کی روح پرور تقاریب منعقد کی گئیں۔

بین الحرمین سے سرخ پر چم کو اتار کرسیاہ پرچم بلند کیا گیا،جس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں ایام عزا کا آغاز بھی ہو گیا۔

علم کشائی کی تقاریب میں دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عزاداروں نے شرکت کی، اس موقع پرلیبک یاحسین علیہ سلام کے نعروں کے ساتھ جب پرچم امام حسین علیہ سلام بلند ہوا تو ہر آنکھ اشک بار تھی۔

روضہ امام حسین علیہ السلام اور حرم مطہر حضرت عباس علمدار پر لہراتا ہوا یہ پر چم آج بھی حسینیت کی فتح اور یزید ابن معاویہ کی شکست کا اعلان کررہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store