شمالی وزیرستان میں امن کی جیت ہوئی: جنرل قمرجاویدباجوہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم ثابت قدم رہ کر مشکلات پر قابو پانے والی قوم ہیں اور آج دنیا نے دیکھا کہ پاکستانی مشکل وقت میں ثابت قدم رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ آج شمالی وزیرستان میں پاکستان الیون اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچ ہوا جس میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 133 رنز سے شکست دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں امن کی جیت ہوئی۔

آرمی چیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پشاور زلمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقی شمالی وزیرستان اور پاکستان ہے اور ہم امن سے محبت کرنے والی قوم ہیں۔

انہوں نے میڈیا اور میچ میں شریک ٹیموں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پاکستان الیون اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان ٹی ٹوئنٹی نمائشی میچ کو 'امن کپ' کا نام دیا گیا۔

پاکستان الیون نے نمائشی میچ میں برطانوی میڈیا الیون کو جیت کے لئے 253 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 120 رنز بناسکی۔

یہ بھی پڑھیں لاہور کے بعد اب شمالی وزیرستان میں کرکٹ میلہ کل سجے گا

پاکستان الیون کی جانب سے شاہد خان آفریدی 80 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ انضمان الحق نے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

 

install suchtv android app on google app store