کلثوم نواز تیسری سرجری کے لیے ہسپتال منتقل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن میں تیسری سرجری کے لیے ہسپتال منتقل ہوگئیں۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ایک ویڈیو جاری کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعظم اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ان کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز نے 17 ستمبر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دی تھی۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ 'امی کی تیسری سرجری کے لیے ہسپتال پہنچے ہیں، دعاؤں کی درخواست ہے'۔

install suchtv android app on google app store