وزیراعظم اپنے گھر کی صفائی ضرور کریں مگر پاکستان کا تماشا نہ بنائیں: چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے ’’گھر کی صفائی‘‘ ضرور کریں مگر پاکستان کو دنیا میں تماشا نہ بنائیں۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اپنے پرانے ساتھیوں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیانات پر ردعمل دے رہے تھے.

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے گھر کی صفائی ضرور کریں مگر پاکستان کو دنیا میں تماشا نہ بنائیں، ’’گھر کی صفائی‘‘ پر کسی کو اعتراض نہیں لیکن بیانات کے بجائے عملی اقدامات پر توجہ دینی چاہیے، پاکستان تو اب وہ بات خود مان رہا ہے جو بھارت کہتا رہا۔ کیا بھارتی حکومت یا سیاستدانوں میں سے کسی نے کبھی اس بات کا اعتراف کیا جب کہ افغانستان میں دن کے اجالے میں دہشت گردوں کے درجنوں کیمپ امریکا کے کیمروں کے نیچے چل رہے ہیں۔

اپنی جماعت سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ دورِ وزارت میں اپنے گھر کی صفائی جتنی 4 سال میں کی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی ہے اس لیے ملک سلامتی سے منسلک اقدامات پر نہایت سوچ بچار کے بعد بیان دینے کی ضرورت ہے.

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آگ کی ہولی افغانستان سے دہشت گرد آ کر کھیلتے ہیں لیکن کیا افغانستان یا امریکا نے افغانستان کے اندر ”گھر کی صفائی” کی ضرورت کا اعتراف کیا، گزشتہ چار سال میں ”گھر ” کے اندر جتنی صفائی ہوئی اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

 

 

install suchtv android app on google app store